فنکاروں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا،ذویا قاضی

 فنکاروں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا،ذویا قاضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ذویا قاضی نے کہا ہے کہ ہمارے فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے ۔ذویا قاضی نے کہا کہ دنےا کے بدلتے حالات مےں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پےدا کر نا ہوگی کےونکہ جہاں برداشت ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دورحاضر کی تمام ٹی وی کمرشلزمیں بھارتی فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے۔


 اوراپنے فنکاروں کو نذر انداز کیا جارہا ہے اور اس اقدام سے پاکستانی فنکاروں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ذویا قاضی نے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی مےں اہم کردار ہے لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تےار نہےں ہو تے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں مےں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہےں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے مےں لوگ اپنی سوچ کے خلاف اےک بھی الفاظ سننے کو تےار نہےں ہو تے اور صرف خود کو ٹھےک اور باقی کو غلط سمجھتے ہےں ۔ 

مزید :

کلچر -