فحش ڈانس اور اشارے کرنے پر 8سٹیج ڈانسرز پر پابندی

فحش ڈانس اور اشارے کرنے پر 8سٹیج ڈانسرز پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پر فحاشی و عریانی پھیلانے ،نازیبا ڈانس و اشارے کرنے پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے باری تھیٹر پر جاری ڈرامہ ”دو شیرنیاں دو مورنیاں “ میں کام کرنے والی سونیا ملتانی،سحر صدیقی،تبسم خان ، ایمن ملک ،روما شاہ،آفرین خان ٹو اور ثمر ملک کو بین کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بار ی تھیٹر ملتان روڈ پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ ”دو شیرنیاں دو مورنیاں “میں ان اداکاراﺅں نے تمام حدیں عبور کیں تھیں جن کے واضح ثبوت ملنے کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ نے انہیں بین کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد ان اداکاراﺅں کو پنجاب بھرمیں پابندی کا سامنا ہے ۔

مزید :

کلچر -