نوازشریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر نے ملک کو مضبوط بنایا،وسیم یاور
لاہور(سٹی رپورٹر) چیف آرگنائزر موتی بازار و شو مارکیٹ وسیم یاور بٹ نے 28 مئی یوم تکبیر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو محفوظ بنانے میں میاں محمد نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ ملک دشمن قوتوں کے دباو اور بیرونی چینلجز کو مسترد کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی قوت مملکت کی بنیاد رکھی ۔ پاکستان کے محسن نواز شریف اور ڈاکٹر اے کیو خان کی خدمات کو قوم ہمیشہ محبتوں عقیدتوں کا سلام پیش کرتی رہے گی ۔
انجمن تاجران موتی بازار و شو مارکیٹ کی تاجر قیادت ملکی سلامتی خوشحالی تعمیر و ترقی کیلئے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہے ۔
ہماری دعا ہے کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اپنے پاوں پر کھڑا ہو ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی محنت سے عوام خوشحالی کا طلوع ہوتا ہوا سورج ضرور دیکھیں ۔