لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر لیسکو افسران کے مشکور،صنعتکار

لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر لیسکو افسران کے مشکور،صنعتکار

  

لاہور(پ ر) یسکو چیف شاہد حیدر ل اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی ڈی سی لیسکو ہیڈکوارٹرحماد اللّٰہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے داروغہ والہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر انڈسٹری کے موافق لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کیا۔داروغہ والہ انڈسٹری کے ممبران ایگزیکٹو اور جنرل ممبران نے عہدیداران کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ نیا شیڈول جاری ہونے سے جہاں ہمارے کاروبار کا تسلسل بڑھے گا وہاں ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا۔اس سے قبل فیکٹریاں چلانا تقریباً ناممکن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد منشاء، صدر محمد عاصم رفیق، جنرل سیکرٹری محمد انیس اور چیئرمین کمیٹی لاہور چیمبر برائے داروغہ والہ انڈسٹریل افیئرز شعبان اختر کی انتھک اور ہنگامی کوشش سے ممکن ہوا۔