خا م تیل کی درآمدات میں 2فیصد کی کمی ریکارڈ

خا م تیل کی درآمدات میں 2فیصد کی کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں خام تیل کی درآمدات  میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ما ہ میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک  کی مدت میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 4.138 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 2 فیصدکم ہے۔ 
گزشتہ مالی  سا ل کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات میں 4.22 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اپریل میں  277 ملین ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیاگیا۔

جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 48 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں 534 ملین ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیاگیا تھا۔ مار چ کے مقابلہ اپریل میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 27 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارچ میں 377 ملین ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیاگیا  جو اپریل میں کم ہو کر 277 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -