ناموس رسالت کی حفاظت مسلمانوں کا خاصہ ،عزیز الرحمن ثانی

 ناموس رسالت کی حفاظت مسلمانوں کا خاصہ ،عزیز الرحمن ثانی

  

 لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم ، مولاناعلیم الدین شاکر ،مولانامحبوب الحسن طاہر ،مولانا عبدالعزیز، مولانا محمدعابد حنیف کمبوہ ، مولانا سمیع اللہ، نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے کہا ہے کہ امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدئہ ختم نبوت اورناموس رسالت کے تحفظ کے لیے دی ہیں۔شہداءختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت ملک عزیز میں قادےانیوں کو غیرمسلم اقلیت دیا جا چکا ہے۔مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے کثیر تعداد میں قادےانی مسلمان ہو چکے ہیں۔ ناموس رسالت کی حفاظت و صیانت مسلمانوں کا خاصہ ہے۔مرزا قادےانی کی تحریروں میں اہانت انبیائ،اورشیطانی الہامات میں تضادات کسی صاحب علم پر مخفی نہیں۔قادیانی ان گستاخانہ عبارات کی وکالت کر کے اپنا حق الخدمت ادا کر رہے ہیں۔علماءکرام نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے مقدس مشن کو فروغ دے کر معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے اور ناموس رسالت کے قوانین کی بقا ہی معاشرہ میںامن کی ضمانت ہیں۔مجلس کے مبلغین پوری ذمہ داری کے ساتھ عدم تشددپالیسی پرعمل پیرا ہو کر منکرین ختم نبوت کو ان کے منطقی انجام تک پہنچارہے ہیں۔