پاک فوج کی ملکی دفاع کے لئے لازوال قربانیاں،شیخ عبدالمنان

پاک فوج کی ملکی دفاع کے لئے لازوال قربانیاں،شیخ عبدالمنان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما برانڈرتھ روڈ شیخ عبدالمنان نے کہا ہے پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان سے محبت کرنے والے عوام پاک فوج کی قربانیوں کی دل سے قدر کرتی ہے۔ پاک فوج کے ہزاروں شہدا جانیں قربان کرگئے ان کی یادوں کی بے حرمتی سے ہمیں دلی تکلیف ہوئی ہے۔ بیرونی و اندرونی چیلنجز میں پاک فوج کی قربانیاں تابناک اور شاندار ہیں۔ پاک فوج کیخلاف الزامات اور پروپیگنڈے کی سیاست کرنے والے عناصر رسوا ہوجائیں گے۔ پاک فوج کے ساتھ محب وطن عوام کی وفاداری اور محبت میں کبھی کمی نہیں آسکتی۔ پاکستان کو مضبوط بنانے اور دشمن کی ناپاک سازشوں سے بچانے میں پاک فوج کا ناقابل تسخیر کردار ہے۔

 پاک فوج کیساتھ ملک کے کروڑوں عوام کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

مزید :

کامرس -