عمران خان کے قانونی مشیر سینیٹر بابراعوان لندن پہنچ گئے

    عمران خان کے قانونی مشیر سینیٹر بابراعوان لندن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سینیٹر بابر اعوان لندن پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بابراعوان گزشتہ روز ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن کیلئے روانہ ہوئے، بابراعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اوران کے قانونی مشیربھی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بابراعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، وہ جلد واپس آجائیں گے۔دوسری جانب بابر اعوان کا کہنا تھاکہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کیلئے ملک سے باہر آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں، عمران پہلے دوست تھے اب میرا لیڈر،تحریکِ انصاف میری لارجرفیملی ہے
 بابراعوان