مانگا منڈی ، تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار چچا بھتیجا کو کچل ڈالا ، دونوں موقع پردم توڑ گئے
مانگامنڈی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تھانہ مانگامنڈی کے قریب ملتان روڈ پر موٹر سائیکل سوار تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق بتایا گیا کہ نواحی گاو¿ں متھے خالصہ کے رہائشی میسحی برادری سے تعلق رکھنے والے چچا بھتیجا شیراز میسح اور جاوید مسیح دونوں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاہورکی طرف جارہے تھے ریسکیو 1122 اور تھانہ مانگا منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ہٹ کر کے کچل دیا دونوں چاچا بھتیجا جن کی عمریں 22 سال سے 26 سال کے قریب بتائی گئی ہیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے اے ایس آئی ساجد سلیم فوری نفری لے کر موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضہ میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا رابط کر نے پر تھانہ مانگامنڈی پولیس اور تفتیشی افسر ساجد سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جان بحق ہونے والے شہروز اور جاوید مسیح کے لواحقین نے تھانے پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو معاف کر دیا تمام کارروائی مکمل کر کے مرنے والوں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کردیں ۔