زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے گرانٹس جاری
لاہور(کر ائم رپو رٹر) زخمی ہونےوالے اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 30 لاکھ 50 ہزار روپے کی گرانٹس جاری کرد ی گئی آئی جی پنجاب نے 15 اہلکاروں کو 3 ملین سے زائد رقم طبی اخراجات کی مد میں دینے کی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل عارف حسین کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے زخمی ٹی اے ایس آئی مبشر وسیم،کانسٹیبلزمحمد رمضان، ابراہیم یعقوب کومیڈیکل بلز کیلئے 03 لاکھ فی کس دئیے گئے سب انسپکٹر فخر عباس، کانسٹیبلز عامر،غلام مرتضی، فیضان علی، عمر حسین کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ دئیے گئے سب انسپکٹر اویس اکرم، کانسٹیبلز وسیم احمد،محمد اشتیاق علی اور خرم شہزاد کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں مختلف ریجنز، اضلاع اور یونٹس سربراہان کی جانب سے بھجوائے گئے زخمی اہلکاروں کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین بطور سیکرٹری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ بطور ممبر اجلاس میں شریک ہوئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر دوران ڈیوٹی زخمی یا علیل اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں اورکانسٹیبلری کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔