لیاقت آباد، موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے جنرل سٹور کا صفایا کردیا

لیاقت آباد، موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے جنرل سٹور کا صفایا کردیا

  

  لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری تین موڑ سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر جنرل سٹور لوٹ کر فرار ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ خان چوک بہار کالونی میں واقع راشد جنرل سٹور پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر دوکاندار اور کزن سے اڑھائی لاکھ روپے دو عدد آئی فون ایک اوپو فون چھین کر فرار ہو گئے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی تین موڑ سائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر پانچ لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جسکا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج ہے تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔ 

مزید :

علاقائی -