شاہدرہ انویسٹی گیشن نے اندھے قتل میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ انویسٹی گیشن نے اندھے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ انوسٹی گیشن پولیس نے شہری ذیشان کے اندھے قتل میں ملوث شوٹر ریحان کوگرفتار کر کے ملزم کے انکشافات پر واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور آلہ قتل برآمد کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوی مریم، آشنا شان اور ساتھی ابرار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں،ملزم کو مقتول کی بیوی اور آشنا نے قتل کا ٹارگٹ دیا تھا۔