ڈیفنس کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ڈیفنس کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی کے علاقے میں پولیس مقابلے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے برکی گول کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے ون وے آرہے تھے ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا اس دوران ڈاکووں کی فائرنگ کر کے ڈولفن اہلکار عرفان کو زخمی کر کے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر ڈولفن ٹیم نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے جبکہ ان کا تیسراساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے زخمی اہلکار ڈاکوئں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرکے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی 

مزید :

علاقائی -