شہدا ءکی فیملیز کی ویلفیئر اورمسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں، آئی جی 

شہدا ءکی فیملیز کی ویلفیئر اورمسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں، آئی جی 

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے اور بہادر شہید کی اس لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہمارے بہادر شہداءاپنا آج قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے بے خوف و خطر قربان کر رہے ہیں اور ان جانثاروں کے ورثاءکی بہترین ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہدا کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر اورمسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کے گھر آمد کے موقع پر شہید کی بیوہ اور بیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے شہید کے ورثا کی خیریت دریافت کی،مسائل سے آگاہی حاصل کی اورڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کی شاندار خدمات،عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ انکی بے مثال خدمات کے اعتراف میں سنٹرل پولیس آفس کی ایک عمارت کو بھی شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کے نام سے منسوب کیا گیا آئی جی پنجاب نے شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کے بیٹے کو سنٹرل پولیس آفس میں مدعو کیا اوران کے والد کے نام سے منسوب عمارت کے سائے میں ملاقات کی۔

مزید :

علاقائی -