آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز 

آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے شہریوں کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا ان کا کہنا تھا کہ حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہماری غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے پیش آتے ہیں، حادثات کے سدباب اور منظم ٹریفک کیلئے آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں 60 لاکھ کے قریب موٹرسائیکلسٹ، حادثات میں بھی سرفہرست ہیں، شہریوں خصوصاََ موٹرسائیکلسٹ کے محفوظ سفر کےلئے قوانین کی سخت پاسداری کا فیصلہ کیا گیا ہے سال 2022 میں ٹریفک حادثات میں 484 شہری لقمہ اجل بنے، زیادہ تر موٹرسائیکلسٹ تھے، جبکہ رواں سال 36 ہزار حادثات میں 27 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کیوجہ سے رونما ہوئے مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کے مطابق تیز رفتاری، ون وے اور لین لائن کی خلاف ورزی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں، قیمتی جانوں کے تحفظ کو ہرممکن یقینی بنایا جائے گا۔
، حادثات سے بچا¶ کا واحد حل ٹریفک قوانین کی پاسداری ہے، قوانین کی سختی پاسداری کروائی جائے گی، بغیر ہیلمٹ، ون وے، بغیر لائسنس اور سیٹ بیلٹ کےخلاف کریک ڈا¶ن جاری ہے۔
، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں 128 مقامات پر ڈولفن پیرو کے تعاون سے عارضی ناکے بھی قائم کئے گئے ہیں، ٹریفک خلاف ورزیوں پر سختی کا مقصد آپ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں، قوانین کا احترام کریں۔

مزید :

علاقائی -