فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی نے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور(پ ر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے 8رکنی سکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی کا مقصد ملک بھر میں کلبز کی جانچ پڑتال کرنا ہے تاکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف پی ایف ایف انتخابات کی طرف پہلا قدم بڑھایا جا سکے ، اس کے ارکان میں اختر محی الدین، محمد صدیق، عثمان عثمانی، محمد عارف، رضوان حمید، عرفان خان نیازی، ذوالفقار شاہ اور امتیاز احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایف ایف نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ الیکشن کے عمل کا آغاز ہفتہ(27مئی) سے منتخب اضلاع میں شروع ہوگا، مشاورتی کمیٹی پوری کارروائی میں معاونت فراہم کرے گی، اگلے مرحلے میں کلبز کی سکروٹنی کے عمل کو ملک کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا جائے گا، مکمل جانچ پڑتال کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پی ایف ایف کے آئینی تقاضوں پر پورا اترنے والے حقیقی کلبز ووٹ کا حق استعمال کرسکیں،اس عمل سے الیکشن کے شفافیت پر کوئی سوال باقی نہیں رہے گا۔