پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، الیکٹورل گروپس کے اندراج کا شیڈول جاری 

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، الیکٹورل گروپس کے اندراج کا شیڈول جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکٹورل گروپ کے اندراج کا شیڈول جاری کر دیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ امیدواران جو سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنا چاہتے وہ الیکٹورل گروپ کا اندراج کروائیں۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیادوں پر کیا جائیگا،امیدواران جو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، انہیں الیکٹورل گروپ کا اندراج کروا کر الیکشن میں حصہ لینا ہوگا۔6تا12جون تک الیکٹورل گروپ کے سربراہ الیکشن کمیشن کے مجاز افسر کے پاس درخواست جمع کروا سکیں گے۔19جون تک مجاز افسران فارم 1پر موصول ہوئی درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔26جون تک الیکٹورل گروپ کے سربراہ مجاز افسر کے پاس درستگی کے بعد فارم 1دوبارہ جمع کروائیں گے۔ 27 جون تا 03 جولائی 2023 تک مجاز افسران الیکٹورل گروپ کے اندراج کی تصدیقی سندجاری کریں گے۔درخواستوں کو منظور یا مسترد کرنے پر فیصلوں کے خلاف اعتراضات دائر کرنے کی تاریخ 04 جولائی تا 10جولائی ہے۔17جولائی تک اعتراضات پر فیصلے جاری کئے جائیں گے اور الیکٹورل گروپس کے اندراج کا عمل مکمل کر دیا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پہلی بار انتخابات میں الیکٹور ل گروپس کا اندراج عمل میں لایا جائیگا، عوام النا س اور متوقع امیدواران دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔
الیکٹورل گروپ

مزید :

صفحہ آخر -