حج آپریشن2023ئ، مکاتب بک کرنےوالے شرکہ جات نے آنکھیں پھیر لیں

حج آپریشن2023ئ، مکاتب بک کرنےوالے شرکہ جات نے آنکھیں پھیر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آپریشن2023ءکا آغاز ہوتے ہی مکاتب بک کرنےوالے شرکہ جات نے آنکھیں پھیر لیں ،حج2023ءمیں معلمین کے نظام کے خاتمے کے بعد انتظامی امور شرکہ جات کو دینے کے بعد شرکہ ضیوف البیت شرکہ رواف منیٰ شرکہ مشارق کی مارکیٹنگ ٹیم نے پاکستان بھر کی کمپنیوں کو بک کرنے کےلئے الفنٹ فری12سال تک کے بچے کو50فیصد رعایت دینے سمیت بہت سی پُرکشش مراعات کا اعلان کیا، فوری بک کرانے کےلئے مشارق،رواف منیٰ اور ضیوف نے دھڑا دھڑ بکنگ کر لی اب جبکہ بکنگ کا آغاز ای حج پر ہو چکا ہے،سب وعدے ہوا ہو چکے ہیں سہولیات کیا ملیں گی، ہوپ کے چیئرمین بھی بتانے کےلئے تیار نہیں، مارکیٹنگ کرنےوالے بھی خاموش ہیں ا لبتہ لاکھوں ریال ادا کرنےوالے سر پکڑے بیٹھے ہیں، مکاتب کی طرف سے ہر دوسرے دن رقم جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی جا رہی ہے ورنہ مکاتب کینسل ہونے کی ھمکی بھی دی جا رہی ہے۔
شرکہ جات

مزید :

صفحہ آخر -