پاکستان بارکونسل کا پارلیمنٹ  اور عدلیہ کے مابین کشیدگی میں  کمی کیلئے31 مئی کو اجلاس طلب 

پاکستان بارکونسل کا پارلیمنٹ  اور عدلیہ کے مابین کشیدگی میں  کمی کیلئے31 مئی ...

  

اسلام آباد(ان لائن)پاکستان بار کونسل نے پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مابین کشیدگی کم کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس 31 مئی کو منعقد ہو گا۔سیکرٹری پاکستان بار کونسل کی طرف سے جمعہ 26 مئی کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملک ریاستی اداروں کے مابین موجودہ تناو کی صورتحال کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا،اداروں کے درمیان کشیدگی سے اداروں کا وقار اور ساکھ بری طرح متاثر ہورہی ہے،31 مئی کے اجلاس میں اداروں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ 

 اجلاس طلب 

مزید :

صفحہ آخر -