اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں 59پیسے سستا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں 59پیسے ...

  

         کراچی(آئی این پی) عمومی سطح پر ڈالر کی ڈیمانڈ نہ ہونے کے باعث ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں جمعہ کو بھی تنزلی کا رجحان رہا مگر اوپن مارکیٹ میں طلب برقرار رہنے سے ڈالر کی پرواز جاری رہی جس کی وجہ سے ڈالر کے اوپن ریٹ بڑھ کر 310روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 84 پیسے کی کمی سے 284.90 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں  طلب  گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 59 پیسے کی کمی سے 285.15 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب برقرار رہنے کے باعث ڈالر کی قدر مزید ایک روپے کے اضافے سے 310 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدی روپے کی قدر میں گراوٹ کے منتظر برآمدکنندگان  کے خلاف اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے علاوہ ریفارمز اینڈ ریونیو موبلائزیشن کمیٹی بھی متحرک ہوگئی ہے جس نے ڈالر بیرونی ممالک میں روکنے والے برآمد کنندگان پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ا?ل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کم ہوئی ہے۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے ہے۔ 10 گرام سونیکی قیمت 214 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 118 روپے ہے۔ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوکر  1952 ڈالر فی اونس ہے۔

ڈالر

مزید :

صفحہ اول -