جج دھمکی کیس، ٹرائل کورٹ طلبی حکم کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج
اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جج دھمکی کیس میں ٹرائل کورٹ طلبی حکم کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر سپرا نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا عمران خان کو سمن کرنے کا نوٹس غیر قانونی نہیں،اگر ضرورت ہو تو عمرا ن خان اپنا اعتراض ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی رکھ سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان نے چالان رپورٹ کے کالم نمبر دو کو چیلنج نہیں کیا،ٹرائل کورٹ میں طلبی نوٹس کے و قت تمام ثبوتوں کا جائزہ نہیں لیا جاتا جرم ہے یا نہیں،ٹرائل کی جانب سے تفصیلی جائزے کے بعد اسکا تعین ہو گا، عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے یکم اکتوبر کے حکم کو چیلنج کر رکھا تھا کیس میں چالان جمع ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سمن نوٹس جاری کیاجسے عمران خان نے سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔
عمران اپیل