اگلے 15سے 20روز میں پاکستان میں روسی تیل ہو گا ، مصدق ملک
اسلام آباد(این این آئی) وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات کو تھمنا ہوگا، رکنا ہوگا، ایسے تو کریانہ کی دکان نہیں چلتیں، آپ ملک کیسے چلا سکتے ہیں گیس پر 1700 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا ہم نے گیس پر گردشی قرضے کو صفر کردیا ،ایل این جی پر بھی گردشی قرضے کو صفر کردیں گے تاریخ میں پہلی بار دو روسی وزیر 86 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں اور حالات کو بہتر کرنے کیلئے مشکل فیصلے کیے جارہے ہیں آگے بڑھنے کیلئے ہمیں چھوٹے کاروبارکرنیوالوں کو پروموٹ کرنا ہے بجٹ میں چھوٹے کاروبار کرنیوالوں کو سہولتیں دینے پرغور کررہے ہیں ہم نے تاپی گیس منصوبے سے سستی گیس لانی ہے اس پر تیزی سے کام کررہے ہیں 190ملین پاو¿نڈز عمران خان نے سپریم کورٹ کے اکاو¿نٹ میں ڈلوادئیے یہ پیسے پاکستان کے اکاو¿نٹ میں آنے تھے آئین سے ماورا اور قانون سے بالا ترکچھ نہیں ہونا چاہیے، 9 مئی کی ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو شناخت کرکے پکڑا جارہا ہے، نادرا سے تصدیق کے بعد لوگوں کو گرفتار کیاجارہاہے۔
مصدق ملک