سلمان شاہ کی فیملی کو ہراساں کرنے کےخلاف درخواست پر ریکارڈ کی فراہمی کےلئے سماعت 29 مئی تک ملتوی

 سلمان شاہ کی فیملی کو ہراساں کرنے کےخلاف درخواست پر ریکارڈ کی فراہمی کےلئے ...

  

لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی فیملی ممبرز کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ریکارڈ کی فراہمی کےلئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کی بیٹی خدیجہ نے اپنی گرفتاری دے دی ہے،ان کےخلاف درج ایف آئی کی تفصیلات مہیا کی جائیں عدالت حکومت کو درخواست گزار اور فیملی ممبرز کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے عدالت حکومت کو درج نامعلوم مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

سماعت ملتوی 

مزید :

صفحہ آخر -