عمران خا ن سانحہ 9مئی کو ماسٹر مائنڈ، منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی: مریم نواز

  عمران خا ن سانحہ 9مئی کو ماسٹر مائنڈ، منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی: مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        وہاڑی(بیورورپورٹ)مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہے ہیں۔وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نومئی کے سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے، آج کا اجتماع شہیدوں اور ان ماؤں کے نام کرتی ہوں جن کے بیٹوں نے قربانی دی، شہیدوں بارے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہوں، شہید صرف فوج یا کسی ادارے کے نہیں پاکستان کے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کیساتھ کرسکتا ہے، قرآن کہتا ہے شہید زندہ ہوتے ہیں، کیا شہیدوں کیساتھ یہ سلوک منظورہے؟۔مریم نواز نے کہا کہ 9مئی کویہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، 60ارب کا ڈاکہ مارنیوالا چورتھا، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈ، خودکش تیار کرتے ہیں اسی طرح پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہے وہاں شیشہ بھی نا ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہاؤس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا، عمران نے بتایا ہوا تھا جب گرفتار ہوا تم نے ادھر جانا ہے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھی جنرل باجوہ، جنرل فیض کیخلاف اسٹینڈ لیا تھا،نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے اس نے کہا باجوہ،فیض کوجواب دینا پڑیگا، یہ بات نوازشریف نے2019-20میں کہی تھی، حملے کا مقصد فوج کوجھکانا اورپرتشدد لہر کو جنم دینا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ قوم جواب مانگتی ہے،مریم نواز جب کوئٹہ سے جتھا نکلتا ہے سیدھا چھاؤنی کا رخ کرتا ہے، میانوالی میں عمران کے شرپسندوں نے طیاروں کونشانہ بنایا، یہ طیارے ہمارا فخر تھے، اس طیارے پرحملہ کیوں نہیں کرتے جس کوعمران خان نے رکشے کی طرح چلایا۔خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتا دوں 9 مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، کھلے عام کہتی ہوں یہ پاکستان کی فوج کیخلاف مسلح بغاوت تھی، اس کا سرغنہ عمران خان ہے، سیاست دان نہیں صرف چور،ڈاکو جیل جانے سے ڈرتا ہے، پی ٹی آئی والے جہاں  سے آئے وہیں چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکواس نے کرپشن کی نشاندہی کرنے پر ہٹایا تھا، جنرل فیض کو یہ لیکرآیا تھا، اس نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کوروکا، جب جنرل عاصم منیرکی باری آئی تو کہا گیا کہ نوازشریف کو نیا آرمی چیف مقررنہیں کرنے دوں گا، یہ 25 مئی کولانگ مارچ لیکراسلام آباد آیا، لانگ مارچ کا مقصد عاصم منیرکوآرمی چیف بننے سے روکنا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا تھا نوازشریف کے کمرے کا ای سی اتروادوں گا، نوازشریف کوچھوڑوں گا نہیں آج پوری دنیا کے لیے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے، نوازشریف نے آسمان کی طرف دیکھ کرکہا تھا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں،کل اس نے عدالت کولکھ کردیا مریم انتقام لے رہی ہیں، مریم انتقام نہیں لے رہی، مریم نے اپنے باپ کا جومشن کا جھنڈا اٹھایا تھا گرنے نہیں دیا، الحمداللہ اپنے باپ کا سرفخرسے بلند کیا۔اس مٹی کی خاطرجیل جانا تودورجان بھی قربان کردیں گے، میں جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں، جتنے بھی کا نٹے آئے پھولوں کا ہارسمجھ کر پہنا، نوازشریف اوراس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم مکافات عمل پرضروریقین رکھتے ہیں، اس نے تکبرمیں سوچا اسمبلیاں توڑدوں گا بازی پلٹ جائے گی، لانگ مارچ لیکرآؤں گا توبازی پلٹ جائیگی، فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گی، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہے ہیں۔ 
 مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -