جناح ہاﺅس ‘عسکری ٹاور حملہ کیس، عمران خان کے ضمانتی مچلکے مسترد
لاہور( نامہ نگار خصوصی)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاﺅس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ضمانتی مچلکے مسترد کردیئے،ضمانتی مچلکے عمران خان کے گھر میں صفائی کرنے والے ملازم نے نقدی کی شکل میں پیش کئے تھے، عدالت نے 3 مقدمات میں 1، 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا ضامن شہروز نے مو¿قف اپنایا کہ ضمانتی مچلکوں کی رقم نقد رقم لایا ہوں، عدالت کے استفسار پر ضمانتی نے بتایا کہ میں عمران خان کے گھر میں بطور جمعدار کام کرتا ہوں، عدالت نے ضمانتی سے سوال کیا کہ کل کو عمران خان نہ آئے تو تم ذمہ دار ہو گے؟ جس پر ضمانتی نے کوئی جواب نہ دیا،ذمہ داری قبول کرنے کے سوال پر خاموشی اختیار کرنے کے عدالت نے ضمانتی مچلکے غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کردیئے۔
مچلکے مسترد