ڈیجیٹل میڈیا پرسنزکی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پر جواب طلب
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق پنوں نے 9 مئی کے واقعات کی کوریج کرنےوالے ڈیجیٹل میڈیا کے افراد کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور سی سی پی او سے تحریری جواب طلب کرلیا عدالت نے لسٹ میں شامل ڈیجیٹل میڈیا پرسنز کو ہراساں کرنے سے روک دیا، نبیل رشید کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، آئی جی سے رپورٹ طلب کی جائے،9 مئی کے واقعات کو الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ڈیجٹل میڈیا نے بھی رپورٹ کیا، فوٹیجز بنانے اور واقعہ کو رپورٹ کرنے والے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے افراد کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے ،جیو فینسگ میں ڈیجیٹل میڈیا افراد کی لوکیشن آنے پر انہیں گرفتار کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو سوشل میڈیا سے منسلک کی گرفتاریوں سے روکنے اور گرفتار صحافیوں کی بازیابی کا حکم دے۔
جواب طلب