حبس بیجا میں رکھے 2صحافیوں کو بازیاب کراکے پیش کرنے کاحکم 

 حبس بیجا میں رکھے 2صحافیوں کو بازیاب کراکے پیش کرنے کاحکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے نو مئی کےواقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریوں کے خلاف صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کی درخواست پرعدالت نے حبس بیجا میں رکھے گئے دو صحافیوں کو بازیاب کراکے 30 مئی کو پیش کرنے کاحکم دے دیا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دو صحافی سلمان اور حافظ محبوب گھر واپس آگئے ہیں،دو صحافی جہانگیر حیات اور علی طارق کہیں نہیں مل رہے،صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا آئین پاکستان آزادی اظہار رائے پرقدغن عائد نہیں کرتا ہے نومئی کے واقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے گھروں پرچھاپے مارکرگرفتار کیاجارہا ہے جیو فینسگ میں صحافیوں کی لوکیشن آنے پر انہیں گرفتار کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،عدالت پولیس کو صحافیوں کی گرفتاریوں سے روکنے اور گرفتار صحافیوں کی بازیابی کا حکم دے۔
بازیاب کرنے کاحکم

مزید :

صفحہ آخر -