لڑکی زندہ نذر آتش،نشتر ہسپتال میں پہنچ کر جاں بحق
احمد پور سیال (تحصیل رپورٹر)احمد پور سیال میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے بہن کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
کے نتیجہ میں جسم مکمل طور پر جھلسنے سے خاتون نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس کے مطابق زرینہ بی بی عرف معصومہ کو بھائیوں صابر اور باقر نے مٹی کا تیل چھڑک کر جلایا،آگ لگنے سے جسم کے مختلف حصے جل گئے، زرینہ بی بی عرف معصومہ کی 5 سال قبل عرفان نامی شخص شادی ہوئی تھی اور ایک بیٹی ہے، زرینہ بی بی عرف معصومہ گھریلو جھگڑے کی بنا پر طلاق کے بعد ماں باپ کے ساتھ رہائش پذیر تھی، خاتون زرینہ بی بی اپنی مرضی سے مزمل ولد غلام رسول کے ساتھ چلی گئی،واپس آنے پر گھر والوں، باپ، بھائیوں اور بہنوں نے صلاح مشورہ ہو کر بھائیوں صابر اور باقر سے آگ لگوائی،پولیس نے ملزم رجب اور بھائی عامر کو گرفتار کر کے حسب ضابطہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ڈی پی او جھنگ نے کہا ہے کہ قتل میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے کیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔