آیئے مسکرائیں 

آیئے مسکرائیں 

  

٭دو آدمی انٹرویو کے لیے کمرے میں داخل ہوئے آفیسر نے ان سے سوال کیا:”آپ کی تعلیم کتنی ہے؟“۔ ایک آدمی بولا:”مکس ایم اے“۔ آفیسر نے حیران ہو کر پوچھا؛”مکس ایم اے سے کیا مراد ہے؟“۔ دوسرے آدمی نے جواب دیا:”جناب! میں مڈل پاس ہوں اور یہ بھی مڈل پاس ہے اس طرح مکس ایم اے ہو گیا۔“

٭بچہ (ماں سے):امی! آپ منے کو کیا پلا رہی ہیں؟۔ ماں:بیٹے! دوا پلا رہی ہوں تا کہ منے کے دانت جلدی آ جائیں۔ بچہ:امی جان! پھر تو دادی اماں کو بھی یہ دوا پلائیں تا کہ ان کے دانت بھی نکل آئیں۔۔

٭ایک بچے کے دادا کا انتقال ہو گیا۔ پڑوس کی دو خواتین تعزیت کے لئے آئیں‘ ان میں سے ایک بولی۔ ”ستر کے ہوں گے“ دوسری بولی۔ نہیں ساٹھ کے ہوں گے“ پاس ہی بچہ بیٹھا تھا وہ بولا۔ ”چلیں آنٹی! آپ چالیس ہی دے دیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -