بیلف چھاپے،مختلف تھانوں سے 20 پی ٹی آئی کارکن بازیاب، عدالت پیش
بارہ میل،جودھ پور، باٹی بنگلہ، باقر پور چوپڑہٹہ(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے سینئر ممبر سید طاہر عباس گردیزی کی جانب سے پولیس تھانہ سٹی کبیروالا اور پولیس تھانہ سرائے سدھو میں تحریک انصاف کے کارکنان کو بلاجوازاورغیر قانونی حر(بقیہ نمبر22صفحہ6پر )
است میں رکھنے جانے کے خلاف تحریری درخواست پر تشکیل دئیے گئے تین عدالتی بیلف عمر حیات،سہیل اختر اور علی رضا نے پہلے پولیس تھانہ سٹی کبیروالا میں ریڈ کیا۔لیکن وہاں پر غیر قانونی طور پر رکھا گیا کوئی کارکن بازیاب نہیں ہوا لیکن پولیس تھانہ سرائے سدھو میں میاں چنوں،تلمبہ اور کبیروالا سے تعلق رکھنے 20کارکنان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہواتھا،جنہیں عدالتی بیلف نے انہیں بازیاب کرکے سول جج /مجسٹریٹ دفعہ 30کبیروالا قیصر مختار احمد کی عدالت میں پیش کردیا۔اس موقع پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو عادل کچھی کو مذکورہ افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھے جانے کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ ان کے خلاف تھانہ میں مقدمات درج ہیں،جس پر عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے کو لیکن وہ پیش نہ کرسکا،جس پر عدالت نے غیر قانونی حراست میں رکھے گئے تمام کارکنان کو فوری رہا کرنے کا فیصلہ سنایا اور مذکورہ حوالے سے ڈی پی او خانیوال اور ایس ڈی پی او کبیروالا کو 29مئی بروز سوموار ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔