لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ، گرفتار تین ملزموں کو فوری رہا کرنے کا حکم
ملتان(خصو صی ر پورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس صادق محمود خرم نے گرفتار تینوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جعلی پولیس مقابلہ میں پولیس اہکاروں کو سیشن عدالت سے عمر قید کی سز ا کا حکم دیا تھا تھانہ بستی ملوک میں مئی 2(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
020 میں جعلی پولیس مقابلے میں دو شہریوں عمران رضا اور غلام شبیر کو قتل کیا گیا تھا گز شتہ روز، ہائیکورٹ ملتان بینچ میں تین پولیس افسران کی سزا منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جس پر عدالت عالیہ نے پولیس افسران انسپکٹر ابرار گجر ، سب انسپکٹر محمود اقبال اور مختار کی سزا منسوخ کر نے کا حکم دیا ہے،ملزمان کی سزا منسوخی مقتول کے ورثا کے ساتھ راضی نامہ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔، ملزمان جیل میں قید تھے اسی مقدمہ میں ملزم اے ایس آئی ظفر اقبال کی حد تک صلح نہیں ہوئی۔