میلسی ، سینئر وکیل قتل،کیس میں مزید شواہد بے نقاب، اسلحہ پر فنگر پرنٹس میچ

میلسی ، سینئر وکیل قتل،کیس میں مزید شواہد بے نقاب، اسلحہ پر فنگر پرنٹس میچ

  

 میلسی (نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)بیوی ،بیٹی اور مبینہ آشنا کے ہاتھو ں قتل کیے گئے میلسی بار کے سینیر وکیل کے قتل کے سلسلے میں مزید شواہد سامنے آگئے ۔تفصیل۔کے مطابق سوتے ہوئے فائر نگ سے قتل کیے گئے وکیل مہر عبدالغفور کو بیوی شبانہ پروین نے وکلا کے گھر (بقیہ نمبر19صفحہ6پر )

آنے پر خودکشی قرار دیتے ہوئے دفنا دیا تاہم۔مقتول کے بھانجے کے شبہے پر علاقہ مجسٹریٹ میلسی کی نگرانی میں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم میں قتل عمد کے شواہد سامنے آنے پر مقتول وکیل کے بھانجے کی مدعیت میں تھانہ سٹی میلسی میں تینوں کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شبانہ پروین کے ڈرائیور سلمان شاہ سے بد اخلاقی کے تعلقات تھے اور اس کے پتہ چلنے پر ملزمہ نےاپنی بیٹی شانزہ غفور کے ہمراہ منصوبہ بنا کر سلمان شاہ کے فراہم کردہ پسٹل سے فائر نگ کر کے بے دردی سے شوہر کی جان لی ۔بعد میں سی ڈی آر ڈیٹا ۔اور جی ایس آر رپورٹ نیز گواہان کی شہادت سے قتل کے مزید شواہد ملے ۔اب آلہ قتل پر فنگر رپورٹس کی فارنزک تفصیل موصول ہوئی ہے جس کے مطابق پسٹل پر پائے جانے والے نشانات ملزمہ شبانہ پروین کی انگلیوں سے "میچ "کر گئے ہیں ۔یادرہے کہ۔مقدمہ قتل کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی اختر حسین بھٹی کی عدالت میں جاری ہے جہاں 27 مئی کو دستاویزی شہادتوں کا فاضل عدالت جائزہ لے گی ۔جبکہ تینوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری بھی ہائی کورٹ ملتان بنچ نے قبل ازیں مسترد کردی #