منشیات برآمدگی مقدمہ،مجرم کو پانچ سال قید، جرمانے کی سزا
میلسی (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی طاہر خلیل نے منشیات فروش کوجرم ثابت ہو نے پر 5 سال قید اور جر مانے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
کی سزا کا حکم سنایا ۔استغاثہ کے مطابق موضع بدھو کے طارق عزیز کو چرس فرو خت کرتے ہوئے 2500 گرام چرس اور وٹک کی رقم 490سمیت اڈہ بدھو سے گرفتار کر کے ایف آئی آر نمبر 87/22 زیر دفع 9 سی مقدمہ درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا ۔جہاں استغاثہ نے اپنا موقف ثابت کر دیا ۔جس سے اتفاق کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج میلسی طاہر خلیل نے ملزم طارق عزیز کو 5 سال قید اور 25 ہزار روپے جر مانے کی سزا سنائی ۔عدم ادائیگی جرمانہ پر 4 ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی #