جلاﺅ گھیراﺅ،15ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جلاﺅ گھیراﺅ،15ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

ملتان(خصو صی ر پورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج صادق مسعود صابر نے تھانہ کینٹ کے علاقے میں 9 مئی کو دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے، سرکاری اداروں کے خلاف نعرہ بازی اور توڑ پھوڑ پر درج تین مختلف مقدمات میں گرفتار 15 ملزمان کا تین تین روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ 31 ملزمان کو تینوں مقدمات میں شناخت (بقیہ نمبر10صفحہ6پر )

پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ جیل بھیجے گئے ملزمان کو 7 جون جبکہ جسمانی ریمانڈ پر تھانے منتقل کیے گئے ملزمان کو 29 مئی کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ نمبر 868/869 اور 870/23 درج کیے گئے تھے۔ پولیس نے 31 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے پیش کیا تھا جبکہ 15 کے جسمانی ریمانڈ کے لیے۔ ملزمان نے 9 مئی کو کینٹ میں احتجاج کیا اور منہ کو کپڑوں سے ڈھانپا ہوا تھا ، ملزمان کی شناخت پریڈ کرنا ہے عدالت جوڈیشل ریمانڈ منظور کرے۔ جبکہ نشاندہی والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی ہے۔