لودھراں بہاولپور،متعدد رہنماﺅں کا پی ٹی آئی سے اظہار لاتعلقی کا اعلان
ملتان، بہاولپور(سٹی رپورٹر، بیورورپورٹ )تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تھم نا سکا،تحریک انصاف کے ضلع لودھراں سے2مزید ٹکٹ ہولڈرز نے ٹکٹیں واپس کرکے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا دیا۔ نو مئی کے سانحہ کی مذمت کرتے ہیں اور (بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل و ٹکٹ ہولڈر پی پی224 ملک آصف اعوان ،پی پی 227سے ٹکٹ ہولڈر طاہر امیر غوری ،لیبر ونگ کے نائب صدر ملک عابد چنڑ ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری یاسر چنٹر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کی ۔امیدوار پی پی 224ملک آصف اعوان کا کہناتھا کہ اس وقت اداروں کے ساتھ ٹکرا کی کیفیت کی وجہ سے دل بہت افسردہ ہے ہم شہدا کی ہی قربانیوں کی وجہ سے آج آزاد سانس لے رہے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالات کے سبب ذہنی طور پر سیاست سفر مزید جاری نہیں رکھ سکتا جس کی بنا پر پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست کو خیر آباد اور ٹکٹ واہس کرتا ہوں ، پاکستان تحریک انصاف پی پی 227سے ٹکٹ ہولڈر طاہر امیر غوری نے بھی ملکی حالات کے پیش نظر پارٹی اور عملی سیاست کو خیر آباد کہتے ہوئے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ضلع بہاول پور میں پاکستان تحریک انصاف کے تین ایم پی ایز اور ایک ایم این اے نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ جبکہ ایک ایم پی اے اور ایک ایم این اے تا حال پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھا رہے ہیں۔ تاہم ان کو بھی پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پارٹی چھوڑنے والوں میں اوچ شریف کے ایم پی اے سید افتخار گیلانی اور حلقہ این اے183 کے ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی کے علاوہ یزمان کے دو ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل اور چوہدری احسان الحق شامل ہیں۔ ایم این اے سید علی حسن گیلانی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمہ کے بعد ہی منحرف ہو کر اپوزیشن بنچوں پر جا بیٹھے تھے اور انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیا تھا۔ اس وقت بہاول پور کے ایم این اے فاروق اعظم ملک اور سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری بدستور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور انہوں نے تاحال پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔تاہم اطلاعات کے مطابق ان پر بھی پارٹی چھوڑنے کے لئے شدیددبا ہے۔