ملتان: یوم تکریم کی تقریب،شہداءکو خراج تحسین پیش

ملتان: یوم تکریم کی تقریب،شہداءکو خراج تحسین پیش

  

ملتان(پ ر)یوم تکریم شہدا پاکستان کے موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ اور 2کور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز(ہلال امتیاز ملٹری)کی یادگار شہدا پر حاضری کمانڈر سدرن کمانڈ اور 2کور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز(ہلال امتیاز ملٹری)نے یوم تکریم شہدا پاکستان کے موقع پر شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یاد گار شہدا پرحاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چاد(بقیہ نمبر24صفحہ6پر )

ر چڑھائی اور سلامی کے بعد شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پرشہدا کے لواحقین،سکول وکالجز کے طلبا وطالبات،معزیزین شہر اور فوجی افسران و جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد اذاں شہدا کے لواحقین،سکول وکالجز کے طلبا و طالبات،معزیزین شہر اور وکلا نے شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یاد گارشہدا پر پھول رکھے ۔