نقب زنی کی واردات میں چور لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء اڑا لے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود فاروق موبائل شاپ میں رات کے وقت نقب زنی کی واردات میں چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان پار کر گئے، گومل یونیورسٹی پولیس نے موبائل شاپ مال کی رپورٹ پر دو نامزد ملزمان سمیت 5ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں حاجی مورہ کے رہائشی امان اللہ بلوچ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں رات کے وقت اپنی فاروق موبائل شاپ کو بند کرکے گھر گیا، صبح آیا تو دکان کھولی تو دکان کی پچھلی دیوار میں نقب لگی ہوئی تھی سامان کی پڑتال کی تو دکان سے سامسنگ کمپنی کی 32انچ ایل سی ڈی، 20عدد اے سی پاور بیٹری، 10چارجر کمپنی ٹیلی نار، چار ہینڈفری، گاڑی چارجر و دیگر سامان غائب تھا۔