ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ساﺅتھ پنجاب کاملتان ، خانیوال کا دورہ

 ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ساﺅتھ پنجاب کاملتان ، خانیوال کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصو صی ر پورٹر) سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب مہر محمد حیات لک کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب قمرالزماں قیصرانی کا ملتان اور خانیوال اضلاع کے مختلف مراکز صحت کا دورہ، سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری قمرالزماں قیصرانی نے دیہی مراکز صحت قادرپورراں، کچا کھوہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا کا دورہ کیا اور وہاں ادویات کی دسیتابی و فراہمی، اسٹاف کی حاضری،(بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
 صفائی کی صورتحال، بائیو میڈیکل آلات کے فعال ہونے اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ دیہی مرکز صحت قادرپورراں پر ضروری ادویات کی عدم فراہمی، لیبارٹری ٹیسٹ نہ کیے جانے اور ایکسرے یونٹ کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کو ہدایت کی کہ مرکز صحت پر تمام مسنگ سہولیات کو فوری پورا کیا جائے اور لوگوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہیلتھ کونسل بجٹ سمیت تمام دستیا ب وسائل اور افرادی قوت کو موثر طور پر استعمال کیا جائے۔ بعدازاں ایڈیشنل سیکریٹری قمرالزماں قیصرانی نے رورل ہیلتھ سنٹر کچا کھوہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا کے دورہ کے دوران علاج معالجہ کے لیے آئے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے فراہم کردہ طبی و دیگر سہولیات اور اسٹاف کے رویہ بارے دریافت کیا۔ انہوں نے مراکزصحت انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور جاری کردہ ڈیوٹی روسٹر پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے۔