وہاڑی میں ن لیگ کا پاور شو فلاپ، پی ٹی آئی کا دعویٰ
وہاڑی (بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کا یوتھ کنونشن حکومتی مشینری کے استعمال کے باوجود فلاپ شو تھاپاکستان تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ نے ن لیگ کے جلسہ کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب کے لیگی امیدواروں کی سر توڑ کوشش کے باوجود ن لیگ ایک بڑا جلسہ کرنے میں مکمل طور ناکام رہی ہے شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان لیگیوں کے اعصاب پر سوار ہو چکا ہےا(بقیہ نمبر27صفحہ6پر )
سی لئے انکی لیڈر مریم نواز ملکی حالات کی بہتری معیشت کو استحکام دینے کی حکومتی کوششوں غریب عوام کے مسائل کے حل کی تجاویز۔مہنگاءبےروزگاری کے خاتمہ کی حکومتی کاوشوں کا ذکر کرنے کی بجائے عمران خان نے یہ کیا۔ اس نے یہ کہا اس کے ساتھ یہ ہوگا کی گفتگو کرتی رہتی ہیں۔ شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک مسائل کا واحد حل عمران خان ہے۔۔