نو مئی واقعات،ملکی حالات خراب کرنے میں پی ٹی آئی قیادت ذمہ دار، ن لیگی رہنما سعید خان منیس کی بات چیت

 نو مئی واقعات،ملکی حالات خراب کرنے میں پی ٹی آئی قیادت ذمہ دار، ن لیگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی ، ٹبہ سلطان پور(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور الحاج سعید احمد خان منیس سابق ایم این اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں پر سکون ماحول کو جس طرح 9 مئی کے روز خراب کر کے بکھرا پیدا کیا(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
 گیا وہ پی ٹی آئی کے لیے اب وبال جان معاملہ ہے جس کے بارے پہلے تحفظاتی اقدامات ضروری تھے اس حرکت کی بنا پر سیاستدانوں بارے اسٹیبلشمنٹ کے اذہان پر منفی اثرات پڑے ہیں اور ان کی حب الو طنی کٹہرے میں آ گئی ہے ۔مٹھی بھر افراد نے پاکستان کے پر سکون ماحول کو منتشر کر کے رکھ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی گرانڈ وہاڑی کی جانب حلقہ 234 سے کارکنوں کے بڑے جلسے کی قیادت میں روانہ ہو نے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ بے شک مریم نواز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی شیر دل بیٹی اور سیاسی جانشین ہیں جنہوں نے میاں نواز شریف کی عدم موجود گی میں جلسوں اور جلوسوں سے پارٹی کو توانائی دی وہ بے پناہ سیاسی صلاحیتوں کی مالک ہیں ورکرز ہی پارٹی کا اثا ثہ ہیں انہوں نے کنونشن کے آغاز سے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے ان کی گرج مظالم۔کا ردعمل ہے جو انہوں نے قید و بند کے دوران برداشت کیے مگر نہ جھکیں ۔گزشتہ روز ٹبہ سلطان پور سے سعید احمد خان منیس کی قیادت میں ڈیرہ سعید منیس سے ہزاروں کارکنان کے قافلے نے مریم نواز کے یوتھ کنونشن میں شرکت کی۔