حج آپریشن2023ء، مکاتب بک کرنیوالے شرکہ جات نے آنکھیں پھیر لیں 

    حج آپریشن2023ء، مکاتب بک کرنیوالے شرکہ جات نے آنکھیں پھیر لیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آپریشن2023ء کا آغاز ہوتے ہی مکاتب بک کرنیوالے شرکہ جات نے آنکھیں پھیر لیں،حج2023ء میں معلمین کے نظام کے خاتمے کے بعد انتظامی امور شرکہ جات کو دینے کے بعد شرکہ ضیوف البیت شرکہ رواف منیٰ شرکہ مشارق کی مارکیٹنگ ٹیم نے پاکستان بھر کی کمپنیوں کو بک کرنے کیلئے الفنٹ فری12سال تک کے بچے کو50فیصد رعایت دینے سمیت بہت سی پُرکشش مراعات کا اعلان کیا، فوری بک کرانے کیلئے مشارق،رواف منیٰ اور ضیوف نے دھڑا دھڑ بکنگ کر لی اب جبکہ بکنگ کا آغاز ای حج پر ہو چکا ہے،سب وعدے ہوا ہو چکے ہیں سہولیات کیا ملیں گی، ہوپ کے چیئرمین بھی بتانے کیلئے تیار نہیں، مارکیٹنگ کرنیوالے بھی خاموش ہیں ا لبتہ لاکھوں ریال ادا کرنیوالے سر پکڑے بیٹھے ہیں، مکاتب کی طرف سے ہر دوسرے دن رقم جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی جا رہی ہے ورنہ مکاتب کینسل ہونے کی ھمکی بھی دی جا رہی ہے۔
شرکہ جات