وی سی جامعہ زکریا ڈاکٹرمحمد علی سے غیر ملکی وفود کی ملاقاتیں

وی سی جامعہ زکریا ڈاکٹرمحمد علی سے غیر ملکی وفود کی ملاقاتیں

  

 ملتان ( نیوز رپورٹر )ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مختلف جامعات کے اساتذہ کے وفد کی وائیس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے ساتھ ملاقات ساتھ پرنسپل کالج آف ٹیکسٹائل انجنئیرنگ ڈاکٹر عامر عباس اور پراجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر عبدالوقار راجپوت بیٹھے ہیں۔ملتان کالج آف ٹیکسٹائل انجنئیرنگ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے دورے پر آ ئے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر )

ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مختلف جامعات کے ٹیکسٹائل کے شعبہ سے وابستہ اساتذہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ملاقات کی۔ دورہ یورپی یونین کے پراجیکٹ سمارٹیکس کا حصہ ہے۔ اس دورے کا مقصد تینوں ممالک کے مابین ٹیکسٹائل کی تعلیم اور جدید نصاب کو تشکیل دینے کے علاوہ ریسرچ کی مشترکہ سرگرمیوں کی ترویج ہے۔ ڈاکٹر عبدالوقار راجپوت جو اس وقت ادارہ میں بطور ایسوسی ایٹ فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس پراجیکٹ کے ہیڈ ہیں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس پراجیکٹ سے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبہ میں نہ صرف طلبہ مستفید ہونگے بلکہ انڈسٹری کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ پرنسپل کالج ڈاکٹر عامر عباس نے کالج میں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور کالج اور یونیورسٹی کے لئے خوش آئیند قرار دیا۔