اوورسیز پاکستانیوں کی پاسپورٹ بنانے سے متعلق مشکلات کم نہ ہو سکیں
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) امریکہ،کینیڈا،لندن میں رہنے والوں کی پاسپورٹ بنانے کے حوالے سے مشکلات کم نہ ہو سکی، بکنگ کی آخری تاریخ قریب آنے کے بعد سپانسر شپ سکیم آنے پر خوشی منانے والے اضطراب کا شکار ہیں نہ پاسپورٹ بن رہے ہیں اور نہ ڈالر بھیجنے کا نظام کلیئر ہو رہا ہے،حالانکہ ہوپ نے وزیر داخلہ کے حکم پر بیرون ممالک میں مقیم فیملی کی سہولت کے لئے پاسپورٹ بنانے میں معاونت کے لئے خصوصی ڈیسک بنا رکھا ہے۔ ہوپ کو یقین دلایا گیا تھا کہ ہوپ کے ذریعے جن کا ٹوکن پاسپورٹ آفس کو آئے گا48گھنٹے میں پاسپورٹ جاری ہو گا۔دلچسپ امر سامنے آیا ہے ابھی تک ہزاروں کی تعداد میں پاسپورٹ ٹوکن جاری ہو چکے ہیں، ارجنٹ فیسوں کی مد میں ہزاروں ڈالر حکومت لے چکی ہے،پاسپورٹ نہیں بن پا رہے،پاسپورٹ نہ بننے کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر ہزاروں پاسپورٹ کے منتظر ہیں پاسپورٹ آئیں گے تو فیڈنگ کے بعد کام آگے بڑھ سکے گا۔
مشکلات