میلسی، قتل مقدمہ،والد کو عمر قید کی سزا  چچا کو شک کا فائدہ دیکر بری کرنیکا حکم

میلسی، قتل مقدمہ،والد کو عمر قید کی سزا  چچا کو شک کا فائدہ دیکر بری کرنیکا ...

  

میلسی(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج میلسی طاہر خلیل نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر نے والے کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا جبکہ مقتولہ کے چچا کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔استغاثے کے مطابق مدعی صفدر حسین سب انسپکٹر تھانہ مترو نے واردات کی کنسٹیبل مبشر حسین کے ذریعے ا طلاع ملنے پر کن(بقیہ نمبر32صفحہ6پر )

سٹیبلان سنور علی ،محمد طیب ،کامران ۔ثمینہ گل ۔تسلیم کے ہمراہ بستی ماہنی والا موضع سنڈھل چھاپہ مارا تو پتہ چلا کہ بستی ماہنی والا کے محمد سجاد نے اپنے بھائی نواب کے ہمراہ اپنی بیٹی شازیہ مائی کو قتل کر دیا ہے اور اب خاندان کے افراد کو حسب معمول چہرہ دکھانے کے بعد خاموشی سے غسل کفن دے کر دفنا نے کے لیے لے جا نے والے ہیں جسے انہوں نے سجن عرف سانول کے ہمراہ گھر چھوڑنے اور اگلے روز پنچایتی طور پر 9 بجے شب واپس لیا اور 11 بجے شب باپ اور چچا نے مل کر اسے غیرت کے نام پر قتل کر ڈالا ۔خواتین کنسٹیبلان نے نعش کا معائنہ کیا جس کی گردن اور بازو پر تشدد کے نشانات تھے ایک انسان. کے قتل عمد پر پولیس تھانہ مترو نے 302/411/34ت پ کے تحت اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا جہاں استغاثہ کی جانب سے غیرت کے نام پر باپ کے تشدد سے بیٹی کا قتل ثابت ہو گیا ۔جس پر فاضل عدالت نے مقتولہ شازیہ کے باپ محمد سجاد کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سزا اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔جبکہ مقتولہ کے چچانواب علی کو عدم شواہد پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر نے کا حکم سنایا #