پروفیسر محمد شعیب کو اعزازی ڈگری دی گئی

  پروفیسر محمد شعیب کو اعزازی ڈگری دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) سی پی ایس پی کے سینئر نائب صدر پروفیسر محمد شعیب شفیع کو کالج آف ایناتھیزیالوجسٹ آئرلینڈ کی جانب سے ان کی اعلیٰ خدمات کو سرا ہتے ہوئے ایناتھیزیا میں ”اعزازی ڈگری“ سے نواز دیا،یاد رہے کہ پروفیسر محمد شعیب شفیع کی محنت کی بدولت آج پورے پاکستان کے ڈاکٹرز کو اسکا لرشپ پروگرام کے تحت مختلف ممالک میں سی پی ایس پی کی جانب سے مختلف اسپیشلٹیز میں بھیجا جا رہا ہے، جو کہ نہ صرف ٹرینی ڈاکٹرز بلکہ سی پی ایس پی کیلئے باعث فخر ہے۔