کھانے پینے میں بے بے اعتدالی، سرکاری ہسپتالوں میں سینکڑوں مریض رپورٹ

کھانے پینے میں بے بے اعتدالی، سرکاری ہسپتالوں میں سینکڑوں مریض رپورٹ

  

ملتان(خصو صی ر پورٹر) ملتان شہر اور گردونواح سے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں گیسٹرو میں مبتلا 109 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 11 بچے بھی شامل تھے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر )

جبکہ چلڈرن کمپلیکس میں 67،ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں 19فاطمہ جناح وویمن کیمپس میں 09خواتین مریض رپورٹ ہوئی ہیں رپورٹ ہونے والے بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیانشتر ہسپتال کے ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج دو مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ اس وقت آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی میں مبتلا 01 مریض زیر علاج ہے