بھائی کو بچانے کی کوشش،دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق
کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان) کچاکھوہ کے نواحی علاقہ دو نو آر رتھ والا کے قریب 4/8اے آر کے رہائشی طاہر نامی(بقیہ نمبر47صفحہ6پر )
نوجوان نے والد سے ناراض ہوکر میلسی لنک کینال میں چھلانگ لگادی جس کو بچانے کے لیے اس کے بھائی عنصر عباس نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی ۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر طاہر کو نہر سے نکال لیا لیکن عنصر پانی کی بہاو میں ڈوب گیا اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کی لیکن نہ مل سکا ۔1122 کو کال کی گئی تو ریسکیو 1122 کی جانب سے کیمپ لگا کرآج دوسرے دن بھی آپریشن جاری رہا لیکن عنصر کی لاش نہ مل سکی ۔بتایا جاتا ہے کہ عنصر عباس نے چند دن قبل حفظ قرآن پاک مکمل کیا تھا والدین پر غشی کے دورے ۔علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ۔والدین ایمرجنسی اداروں سے اپیل کی ہے کہ بیٹے کی تلاش جاری رکھی جائے۔