اینٹی کرپشن ڈیرہ ،نوکری دینے کا جھانسہ، لوٹ مار، سوشل ویلفیئر آفیسر رانا احمد نواز گرفتار، تحقیقات شروع

  اینٹی کرپشن ڈیرہ ،نوکری دینے کا جھانسہ، لوٹ مار، سوشل ویلفیئر آفیسر رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن ڈی جی خان کی کاروائی، نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر فراڈ کے ذریعے مختلف لوگوں سے 95 لاکھ روپے بٹورنے والا سو(بقیہ نمبر48صفحہ6پر )
شل ویلفیئر آفیسررانا احمد نواز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے مزید تحقیق جاری ہے ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان خرم پرویز کی ہدایت پر سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر ڈیرہ غازیخان محمد سمیع اللہ خان نے سوشل ویلفیئر کے ستارہویں گریڈ کے آفیسر رانا احمد نواز کو مختلف لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر95 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کرلیا احمد نواز سوشل ویلفیئر آفیسر کے خلاف لوگوں سے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر پیسے اینٹھنے کا الزام ثابت ہونے پر تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں مقدمہ درج کرکے باضابطہ طور پر گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔