برآمدات کو فروغ دینے کےلئے ایک روزہ تربیتی سیمینار،مختلف امور کا جائزہ

برآمدات کو فروغ دینے کےلئے ایک روزہ تربیتی سیمینار،مختلف امور کا جائزہ

  

ملتان(نیوز رپورٹر) آ ٓل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں غیرروائتی ذرائع سے برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ایک روزہ تربیتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا اس تربیتی پروگرام میں SME-BFC ملتان(بقیہ نمبر39صفحہ6پر )

 کے تعاون سے دنیا کی معروف E.Commerce کمپنی ALI BABA.COM کے پلیٹ فارم سے برآمدات کے فروغ کے لئے موجود بے پناہ مواقع پر روشنی ڈالی گئی۔پروگرام میں.Com Ali Baba کے پاکستان میں پارٹنر Trade Mor کی جانب سے متعین کئے گئے ٹرینر شیراز علی نے بتایا کہ علی بابا E.Commerce کے شعبہ میں سب سے بڑا B2B پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کنندگان E.Commerce جیسے و سیع اور بے شمار مواقع کے حامل ذرائع کا بھرپور استعمال کرنا ہوگا۔شیراز علی نے کہا کہ علی بابا پر پاکستانی مصنوعات خاص طور پر ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ شیراز علی نے پروگرام میں موجودٓAPBUMA ممبران کو.Com ALi BaBa پررجسٹریشن مصنوعات کی لسٹنگ اور ضروری امور کے بارے آگاہی فراہم کی اور بتایا کہ پاکستان میں ایسے کاروباری حضرات جو.Com Ali BaBaپر رجسٹریشن کے خواہشمند ہیں Trade Mor انہیں ہر طرح سے بھر پور معاونت فراہم کرے گا۔  چیئرمین APBUMA سید محمد عاصم شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور میں E.Commerce نہایت اہمیت کی حامل ہو گی ۔ اور اسکا اندازہ ہمیں Covid کے دوران ہوا جب تمام روایتی ذرائع سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں لیکنE.Commerce نے دنیا میں معیشت کو بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔  چیئرمین APBUMA نے کہا کہ مستقبل میں E.Commerce کی ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی کاروباری اور برآمدی شعبہ کو اس ضمن میں آگاہی حاصل کرنا ہو گی اور آج کا پروگرام اس سلسلے کی کڑی ہے۔ سید محمد عاصم شاہ نے امید ظاہر کی کہ آج کے سیشن میں شرکت سے حاضرین کو خاطر خواہ رہنمائی حاصل ہوئی ہو گی۔تقریب کے اختتام پر سید محمد عاصم شاہ نے SME.BFC ملتان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اپکا تعاون APBUMA کو میسر رہے گا۔