محکمہ جنگلات میں مبینہ کرپشن،کیس کی سماعت7جون تک ملتوی کرنیکا حکم

محکمہ جنگلات میں مبینہ کرپشن،کیس کی سماعت7جون تک ملتوی کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(خصو صی ر پورٹر) احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے محکمہ جنگلات میں مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے قومی خزانے کو 98 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث ملزم توقیر اکمل وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت مزید کارروائی کے لئے 7(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں قومی احتساب بیورو کے مطابق محکمہ جنگلات میں مبینہ ملی بھگت کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان پر قومی خزانے کو 980 ملین سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ملزمان میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جاوید اقبال، رینج افسران توقیر اکمل ،مطلوب احمد، بلاک آفیسر محمد رمضان، احمد،غلام نازک، گارڈز میں صدیق اور خالد محمود بھی ملزمان میں شامل ہیں۔